صہیونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع الجلیل علیا کے قصبہ موشاو زرعیت پر اینٹی آرمر میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے صیہونی فوجی اڈے برکہ ریشا کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس میں فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
المیادین نیٹ ورک نے بھی اس حملے کے بعد برکہ ریشا اڈے میں آگ لگنے کی اطلاع دیتے ہوئے اس آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کی تصویر بھی شائع کی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی فوج نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع المنارہ، مسکاو عام اور مرگلیوت کی بستیوں میں آمدورفت پر پابندی لگا دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے حملے سے برکہ ریشا فوجی بیس میں لگنے والی آگ ایک گھنٹے سے جل رہی ہے۔
ارنا کے مطابق حزب اللہ نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے گئے بھیانک جرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جو ان علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں کے خوف کا باعث بنا ہے جسکے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب بستیوں کو چھوڑ چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ